.صاحبان علم و بصیرت محترم قارئین! “

آج سوشل میڈیا کے پر فتن دور میں ہر چیز کی ترسیل و تبلیغ آسان سے آسان تر ہوگئی ہے چاہے وہ خیر ہو یا شر۔ لیکن خیر کے بالمقابل شر کی کثرت اشاعت نے لوگوں کو بالخصوص نوجوان طبقہ کو گوناگوں گمراہیوں میں ڈال دیا ہے۔ اور ان کے سیرت واخلاق تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ایمان و عقائد بھی برباد کر نے میں کوشاں ہے۔جن کی اصلاح وتدارک علماے امت کے لئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ ان حالات میں ضروری سمجھا گیا کہ جن تیز ترین ذرائع سے اعداے دین امت مسلمہ کے نونہالوں کو ہلاک وبرباد کر رہے ہیں انہیں ذرائع کا استعمال کرکے انہیں بچانے کا کام کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ اسلام کی روشن تعلیمات کو عام کیا جاے۔ انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ علمائے امت کے کچھ افراد نے ایک ویب سائٹ بنام

مركزُ بحوثِ المعارفِ الإسلامية”

“اسلامی معلومات کا تحقیقی مرکز”.

Islamic Information Research Center

اردو,عربی ,انگلش اور ہندی جیسی چار زبانوں میں تشکیل دیا ہے۔جس کے اغراض و مقاصد میں چند مندرجہ ذیل ہیں …… 

اسلام کے ہمہ گیر اور آفاقی پیغام کوعام کرنا

شرعی مسائل میں ملت اسلامیہ کی صحیح رہنمائی کرنا

دین اسلام سے متعلق پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا۔

اسلامی شخصیات کی علمی, اور روحانی زندگی سے امت کو روشناس کرانا

ان کے علمی اور تحقیقی مآخِذ اور مضامین منظر عام پر لانا۔

ان کادیگر زبانوں میں ترجمہ کرنا

انہیں کتابی شکل میں مرتب کرنا

اسلامی کتابوں تک رسائی آسان بنانا۔

نوجوانوں کے اخلاق و کردار اور عقائد واعمال کی اصلاح کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا۔

طالب خیر و عافیت محمد عارف حسین مصباحی برکاتی… بہرائچ یوپی

Xyz
Xyz
Xyz
Xyz